06:20 am
 پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب

پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب

06:20 am

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پاکستان میں كورونا کے 17مریض ایک ساتھ مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحتیابی کےبعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے، ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی
یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری جانب 24گھنٹوں کےد وران کورونا کے باعث کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی اور ملک بھی میں صرف 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ مزید کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2040 ہے۔منگل کو پاکستان میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی۔پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 9، سندھ 8، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔پاکستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے۔پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس کے7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو سندھ اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔