05:06 pm
ملک بھر میں غیر معینہ لاک ڈائون کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کا اہم ترین اعلان،پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر

ملک بھر میں غیر معینہ لاک ڈائون کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کا اہم ترین اعلان،پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر

05:06 pm


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیک )ملک بھر میں غیر معینہ لاک ڈائون کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کا اہم ترین اعلان،پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر ۔۔۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے، عوام گھروں تک محدود رہ کرکورونا کو شکست دے سکتے ہیں،
دعا ہےکہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہےکہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔ تین ماہ سے دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ اس وباء نے عالمی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بابر افتخار نے کہا کہ رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرایک قوم بن کراس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں۔ افواج پاکستان ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ تمام وسائل کو بروئےکار لا کراقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام گھروں تک محدود رہ کرکورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرون ونڈو آپریشن سینٹر ہے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔