02:18 pm
ایف آئی اے رپورٹ میں چینی چوروں کی نشاندہی ہوگئی،رانا ثنا

ایف آئی اے رپورٹ میں چینی چوروں کی نشاندہی ہوگئی،رانا ثنا

02:18 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر آتے ہی وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، خسرو بختیار اور جہانگیر خان ترین کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ میں آٹا چینی چوروں کی نشاندہی ہوچکی ہے اس لیے انہیں بلا تاخیر گرفتارکیاجائے۔ وزیراعظم عمران نیازی، وزیراعلی عثمان بزدار، جہانگیر ترین، خسرو بختیار کو ہتھکڑی لگائی جائے
، چیئرمین نیب اپنا قانونی فرض ادا کریں اور عمران خان اور جہانگیر ترین سے نہ ڈریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو کسی بہانے معاف نہیں کیاجاسکتا، چوروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے۔