02:37 pm
چینی آٹا،بحران ، وزیر اعظم عمران خان کا سابقہ بیان اہمیت کا حامل قرار

چینی آٹا،بحران ، وزیر اعظم عمران خان کا سابقہ بیان اہمیت کا حامل قرار

02:37 pm

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آٹے اور چینی کے بحران کے بارے میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں جہانگیر خان ترین اور خسرو بختیار بحران کے ذمہ دار اور کرپشن کے مرتکب نامز د کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا 15فروری کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں انھوںنے کہا تھا کہ وہ غیر قانونی پیسہ بنانے والوں کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے اس خطاب کے دوران یہ بھی کہا تھا
کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار اس بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں۔۔انہوں نے تھا کہا کہ ہم مہنگائی کی تحقیقات کر رہے ہیں،آٹے اور چینی کے معاملے کی انکوائری ایف آئی اے ، آئی بی اور انٹی کرپشن کر رہے ہیں ، میں نے پہلی رپورٹ واپس کردی ہے ۔ ہم تمام وجوہات عوام کے سامنے لائینگے حکومت کی کیا کو تاہی ہے، دوسرے لوگوں کا کیا ہاتھ ہے ، ہم آئندہ ایسا نہیں ہونے دینگے۔اسی طرح24فروری کو ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ وہ قیمتوں کے مصنوعی اضافے کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کو سزادلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔15فروری کو وزیراعظم ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے، پیسہ بنانیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا۔