02:42 pm
وبائی صورتحال قابو میں لانے پر مہینوں لگ سکتے ہیں، سعودی حکومت

وبائی صورتحال قابو میں لانے پر مہینوں لگ سکتے ہیں، سعودی حکومت

02:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کے نتیجے میں سعودی عرب میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے معاملے پر لاچارگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں لانے پر کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ درکار ہیں جبکہ کورونا وائرس ایک مریض کی وجہ سے 70 افراد میں وائرس منتقل ہوتا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق جس مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے وہ اس سے پہلے 30 سے 40 افراد سے ملاقاتیں کر چکا ہوتا ہے۔سعودی وزرات صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہدایات پر جتنا سختی سے عمل ہوگا اتنا جلدی وائرس پر قابو پایا جاسکے گا ۔