03:49 pm
اوریا مقبول جان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اوریا مقبول جان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

03:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں مغرور اور متکبر شخص قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک گھمنڈی اور مغرور آدمی ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال ایک قومی اتفاق رائے مانگتی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا تکبر اس نازک صورتحال میں بھی آڑے آرہا ہے۔ آخر یہ فرعونیت کس بات کی ہے
۔اللہ تعالیٰ کے حکم اور فیصلوں کے سامنے تو کسی کی بھی نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ انکے تکبر کی وجہ سے ملک کے وہ لوگ جو ان کے لئے دعا کرتے تھے انہوں نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ چیزیں کتنی تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان کے نیچے سے قالین نکال لیا جا چکا ہے۔ جب اللہ کی قدرت فیصلہ کرتی ہے تو کوئی فرید الدین گنج شکر کوئی بھی اس کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہوسکتا یہ سب تو اللہ کے فیصلوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال کے مریض کی موت کا سوال تھا اور یہ فرماتے ہیں کہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا؟ آپ نے جواب دینا ہے آپ اپنے آپ کو جواب دہ ہی نہیں سمجھتے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی رعونت کے تذکرے تو اب زبان زد عام ہیں اور موجودہ بحران میں اس حکومت کی بد انتظامی مزید واضح ہے۔