06:39 pm
شب برات اور نماز تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کریں، حکومت نے عوام کو تلقین کردی

شب برات اور نماز تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کریں، حکومت نے عوام کو تلقین کردی

06:39 pm


لاہور (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔کورونا وائرس کے باعث شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔
نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 سے 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کر سکتا ہے۔ نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں ادا کی جائیں۔ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔