06:48 pm
کوروناوائرس کا شکار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اب کہاں اور کس حال میں ہیں

کوروناوائرس کا شکار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اب کہاں اور کس حال میں ہیں

06:48 pm



مردان(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔جاری کردہ بیان میں عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں۔ بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ ہوں گا اور ہم سب مل کر اس و با کامقابلہ کر یں گے۔
صوبائی اسمبلی کی نشست کے پی 53 مردان VI سے منتخب ہونے والے عبدالسلام آفریدی میں 27 مارچ  کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وہ مردان کے علاقے منگا میں امدادی سرگرمیوں کے دوران وائرس سے متاثر ہو ئے تھے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت بھی مردان کے علاقے منگا میں ہوئی تھی جس کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا۔