08:31 am
میرے پاس پینےکو پانی بھی نہیں ہے، میں گھرمیں مرنا چاہتا ہوں، خدارامجھے گھر بھیجا جائے

میرے پاس پینےکو پانی بھی نہیں ہے، میں گھرمیں مرنا چاہتا ہوں، خدارامجھے گھر بھیجا جائے

08:31 am

راولپنڈی  (نیوز ڈیسک)راولپنڈی آف انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی نے کورونا مریضوں کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا، ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا کے بزرگ مریض کی حالت مزید خراب ہوگئی، ساجد ہاشمی نے اپیل کی ہے کہ خدارا! مجھے گھر بھیجا جائے، میرے پاس پینے کو پانی بھی نہیں ہے، میں گھر میں مرنا چاہتا ہوں، ہسپتال انتظامیہ مجھے یہاں سے زندہ نہیں نکالنا چاہتی۔انہوں نے اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت
سے اپیل کرتے ہوئے ساری صورتحال بتائی کہ میں 28 مارچ کو ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔ مجھے ایک رات ایک بیڈ پر رکھا گیا، وہاں سے مجھے چار پانچ دن کیلئے دوسرے بیڈ پر شفٹ کردیا، جس پر گندی چادر بچھی ہوئی تھی اورمجھے خون آلود کمبل دیا گیا۔میں کہہ کہہ کرتھک گیا لیکن میرا کمبل نہیں بدلا گیا، ایم ایس نے بھی دورہ کیا لیکن اس کے باوجود مجھے کمبل نہیں دیا گیا۔مجھے مجبواً بازار سے نیا کمبل منگوانا پڑا۔ میری یہاں پر شوگر کنٹرول نہیں ہورہی۔میرا شوگر لیول 265 ہے، فاسٹنگ میں170ہے۔ میرا بلڈ پریشر بھی بڑھ چکا ہے، میری یہاں ہسپتال میں بالکل دیکھ بھال نہیں کی جارہی، ہسپتال انتظامیہ مجھے زندہ یہاں سے نہیں نکالنا چاہتی۔ میری اہلیہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔میں گھر جا کر مرنا چاہتا ہوں۔ میری مدد کی جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے ہسپتال میں چار جگہ شفٹ کیا گیا اس دوران میرا سارا سامان چوری ہوچکا ہے۔ مجھے گھر شفٹ کیا جائے، گھر میں میری دیکھ بھال کیلئے سب کچھ ہے۔ میرے محکمے کی طرف سے جو بھی چیز چاہیے میں سب کچھ کرنے کو تیارہوں۔ میرے پاس یہاں پانی پینے کو نہیں ہے۔ میں پانی پینے کا محتاج ہوگیا ہوں۔ میں یہاں اکیلا پڑا ہوں، کوئی دیکھ بھال نہیں ہورہی۔ اللہ کیلئے میری جان چھڑوا دیں۔