08:57 am
قوم کے فرنٹ لائن ہیروز پر پولیس کا بدترین تشدد

قوم کے فرنٹ لائن ہیروز پر پولیس کا بدترین تشدد

08:57 am

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی سامان کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج،پولیس نے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ہیروز 
نےحکومت کی جانب سے حفاظتی سامان نہ ملنے پر ریڈزون میں احتجاج کیا جس پر پولیس نے ڈاکٹروں کو احتجاج ختم کرنے کا کہا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئی ذمہ دار حکومتی شخصیت ہم سے بات کرے تو احتجاج ختم کردیا جائے گا، پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج شروع کردیا گیا اور کئی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‎