09:14 am
پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، لاک ڈائون میں توسیع کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، لاک ڈائون میں توسیع کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

09:14 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، لاک ڈائون میں توسیع کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔۔  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں مزید 14 دنوں تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے 14 موصول ویں روز بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی سختی بھی نرمی میں بدلتی جا رہی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی لانڈری کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ لانڈری کی دکانوں کو ایک ملازم کے ساتھ کھولا جا سکے گا تاہم حفاظتی انتظامات کیلئے اقدامات بھی ضروری ہونگے۔ ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی کام بھی کئے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہوررائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے ہمراہ رائیونڈ سٹی کادورہ کیا ۔ ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ، اے ایس پی رائیونڈ سٹی، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور آرمی افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ قرنطینہ قرار دیئے گئے رائیونڈ سٹی کے شہریوں میں آٹا، چینی،دالوں و دیگر ر اشن کے تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔ واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 50 ہوگئی ہے ۔جبکہ مزید نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہو گئی۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 16 ہلاکتیں ہوئیں۔پنجاب اورسندھ میں 15 ،15 جب کہ گلگت بلتستان میں تین اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ملک میں آج کورونا وائرس کے 117 مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جب کہ پنجاب سے تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔