09:27 am
پاکستان میں اب جو بھی بیرون ممالک سے آئے گا اس کیساتھ کیا کام کیا جائے گا ؟ نئے احکامات جاری کر دیے گئے

پاکستان میں اب جو بھی بیرون ممالک سے آئے گا اس کیساتھ کیا کام کیا جائے گا ؟ نئے احکامات جاری کر دیے گئے

09:27 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ دنیا بھر کی طر ح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ا بھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد کورونا وائرس 
کاشکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستا ن میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ دبیرون ملک سے آنے والے افراد کو کہا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے سول ایوی ایشن ڈویژن نے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد آئندہ کسی بھی مسافر کا ائیرپورٹ پر سواب ٹیسٹ نہیں ہوگا۔بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو چوبیس گھنٹے کیلئے قرنطینہ بھجوایا جائے گا جس کے بعد مسافروں کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا، انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا جائے گا، جن افراد کا ٹیسٹ منفی آئے گا، انہیں گھروں میں بھیج دیا جائے گا، اس کے علاوہ آنے والے کا مکمل ڈیٹا اور موبائل نمبر لیا جائے گا اور ریکارڈ میں رکھا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے، اس سلسلے میں مختلف اقداما ت بھی کئے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کا مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تا کہ وائرس کا مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ دوسری جانب لندن سے فیری فلائٹ سے کراچی انٹر نیشنل ائیر ہورٹ پر چاروں پائلٹ اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد سیکرٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔