11:27 am
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دیدیا

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دیدیا

11:27 am

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔سمیع اللہ چوھدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا اور انکا کہنا تھا کہ جب تک میرے اوپر لگائے گئے الزامات کلیئر نہیں ہوتے تو میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک کی وجہ سے بے بنیاد الزام
لگائے گئے جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں میں عہدہ نہیں لوں گا، میں ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہوں، عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، میں رضا کارانہ طور پر استعفیٰ ہو رہا ہوں۔پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ چودھری نےا ستعفیٰ دے کر اچھا فیصلہ کیا.ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری بھی گندم بحران کے ذمہ دار ہیں، فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا، ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔‎