03:41 pm
وزیر خوراک کے استعفیٰ کے بعد عثمان بزدار نے دو مزید اعلیٰ عہدیداروں کو فارغ کر دیا

وزیر خوراک کے استعفیٰ کے بعد عثمان بزدار نے دو مزید اعلیٰ عہدیداروں کو فارغ کر دیا

03:41 pm

لاہور (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2019 میں سیکریٹری خوراک پنجاب رہنے والے موجودہ کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔تفصیلات ز کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے انکوائری میں نام آنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے اور کہاہے کہ الزامات کے ختم ہونے تک وہ کوئی حکومتی عہدہ نہیں رکھیں گے تاہم
ان کے بعد اب کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ، وہ 2019 میں سیکریٹری خوراک رہے ہیں ، انہوں نے رضاکارانہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کو پیشکش کی تھی کہ وہ انہیں انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹا دیں جس پر عثمان بزدار نے عملدرآمد کر دیا ہے ۔ان کے علاوہ 2019 میں ڈائریکٹر فورڈ پنجاب رہنے والے ظفر اقبال کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔سمیع اللہ چوھدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا اور انکا کہنا تھا کہ جب تک میرے اوپر لگائے گئے الزامات کلیئر نہیں ہوتے تو میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک کی وجہ سے بے بنیاد الزام لگائے گئے جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں میں عہدہ نہیں لوں گا، میں ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہوں، عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، میں رضا کارانہ طور پر استعفیٰ ہو رہا ہوں۔