06:26 pm
پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات اتنی کم کیوں

پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات اتنی کم کیوں

06:26 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سمیت دیگر 16 ممالک کے ریسرچر پتہ لگا رہے ہیں کہ بھارت پاکستان اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم کیوں ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ چین، ایران، اٹلی، امریکہ، برطانیہ اور کچھ ممالک میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن کوریا ، افریقہ جرمنی ، بھارت اور پاکستان میں کورونا سے
اموات کم ہورہی ہے۔آسٹریلیا سمیت دیگر 16 ممالک کے ریسرچر یہ بات پتہ لگا رہے ہیں کہ بھارت۔ پاکستان، جاپان اور ایک دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم کیوں ہے۔شاہد مسعود نے مزید کہا کہ وائرس سب سے چھوٹا جرثومہ ہوتا ہے۔بکٹیریا قدرے بڑا جرثومہ ہوتا ہے۔بیکٹیریا گھومتا رہتا ہے اور زندہ رہتا ہے لیکن وائرس باہر زندہ نہیں رہ سکتا۔اسے زندہ رہنے کے لیے کسی زندہ سیل کے اندر رہنا پڑتا ہے اور بیکٹیریا سے بڑا فنگس ہوتا ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پوری دنیا میں 12 لاکھ 72 ہزار 953 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس دنیا کے 205 ممالک میں اپنے موذی پنجے گاڑ چکا ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی بدولت اب تک 70 ہزار 172 افراد نے موت کو گلے لگایا ہے۔ دنیا بھرمیں دو لاکھ 62 ہزار 331 افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی مضبوط قوت ارادی و اعصابی نظام سے اس مہلک مرض کو شکست دی ہے۔