06:28 pm
حیدرآبادمیں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

حیدرآبادمیں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

06:28 pm

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) حیدرآباد میں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن کی فراہمی آج سے شروع کی جانی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لئے غریب اور یومیہ اجرت کمانے
والے افراد کے لیے راشن بیگز کا انتظام کیا گیا۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ ستر لاکھ میں راشن بیگ تیار کرنے کا طریقہ دیا گیا۔جبکہ گزشتہ روز اس تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسیم سے قبل لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے دس ہزار سے زائد راشن بیگ حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں دس ہزار راشن بیگ انتہائی مستحق افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔