06:51 pm
پی آئی اے کا طیارہ برطانیہ میں روک لیا گیا

پی آئی اے کا طیارہ برطانیہ میں روک لیا گیا

06:51 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر لائنز کے طیارے کو برطانیہ میں روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 24رکنی فضائی عملے کو برطانوی احکام نے مانچسٹر کے ائیر پورٹ پر روک لیا ۔تاہم بعد میں پی آئی اے حکام کی درخواست پر جانے کی اجازت دی گئی۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی عملے کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر روکا گیا
۔پی آئی اے کے فضائی حملے میں پائلٹس اور کیبن کریو شامل تھے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ مسافروں کے بغیر مانچسٹر سے کراچی کے لیے پرواز کر چکا ہے۔جبکہ اس معاملے میں پی آئی اے پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا۔پی آئی اے کا عملہ کراچی سے پرواز لے کر مانچسٹر پہنچا تھا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )نے برطانیہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز 9701 اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوچکی ہے جب کہ مانچسٹر سے پی آئی اے کی پرواز 9702 واپس آئے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پرواز سکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے۔کورونا وبا سے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کر رکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا۔جب کہ پی آئی اے نے کراچی سے کینیڈا اور برطانیہ کیلئے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لاہور سے برطانیہ اور کینیڈا کیلئے جزوی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔