07:10 pm
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

07:10 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کرونا وائر س جیسے موذی مرض سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا ۔ جہاں اس وائرس نے تباہی بھی پھیلائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا ن میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 50 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 257 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں لیکن ابھی بھی مختلف ہسپتالوں میں 17 افراد کی حالت تشویشناک 
بتائی جارہی ہے ۔حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی پھیلنے کے خدشے اور بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے اور شہریوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے ۔پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کے وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 881 تک جا پہنچی ہے اور 15 افراد اس مہلک بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں تاہم 123 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں جبکہ باقیوں کا علاج سندھ کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں جاری ہے ۔