07:56 am
کورونا وائرس کے 2مریضوں نے خاندان کے 19افراد کو متاثر کردیا

کورونا وائرس کے 2مریضوں نے خاندان کے 19افراد کو متاثر کردیا

07:56 am

گوجر خان(نیوز ڈیسک)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ گوجر خان میں 2 کورونا متاثرین کے مزید 19 رشتے داروں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز ان دو پاکستانیوں کے قریبی رشتے دار ہیں جو برطانیہ اور فرانس سے واپس آئے تھے۔ایک خاتون جو فرانس سے گاؤں فیروزال واپس آئی تھیں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر سہیل چوہدری کے مطابق ان خاتون
کے اہل خانہ کے 7 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ادھر ایک اور 86 سالہ شخص جو برطانیہ سے واپس آئے تھے اور بعد ازاں راولپنڈی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ان کی گزشتہ ہفتے ان کے آبائی گاؤن پیریان تاٹھی یونین کونسل میں تدفین کردی گئی تھی۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس متوفی شخص کے خاندان کے 12 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور تمام افراد راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد گوجر خان کا دورہ کیا اور قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے گاؤں فیروزال کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔