08:06 am
پندرہ اپریل تک پاکستان سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا

پندرہ اپریل تک پاکستان سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا

08:06 am

لاہور (نیوز ڈیسک) ماہر طب آصف جاہ کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک ملک میں کرونا وائرس ختم ہو جائے گا، پاکستانی ماہر طب کا کہنا ہے کہ لوگوں میں مزید آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، جوں جوں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور ماہر طب آصف جاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں کرونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر آصف جاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں
میں موس گرم ہو رہا ہے۔ امکان ہے کہ 15 اپریل تک ملک میں گرمی کی شدت کافی زیادہ ہو جائے گی۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی امکان ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا۔اس حوالے سے دیگر کچھ ماہرین بھی دعویٰ کیا ہے کہ گرمی کی شدت سے کرونا وائرس ختم ہو سکتا ہے، تاہم عالمی ادارہ صحت کی رائے ہے کہ گرم موسم سے کرونا وائرس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے نتیجے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔