09:00 am
 صحافی بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں، اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں،فواد چوہدری

صحافی بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں، اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں،فواد چوہدری

09:00 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فواد چوہدری نے مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں، اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا مذکورہ اینکر پرسنز میرے دوست تھے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ریٹنگز کے چکر میں الزام لگاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہماری تو کوئی عزت ہے نہیں دوسروں کی بھی عزت خراب کرتے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ جتنی تنقید بردا
شت کرتاہوں ،اتنی کوئی بھی برداشت نہیں کرتا لیکن مجھے کہا جا رہا تھا کہ تمہاری پورن ویڈیوز ہیں ،میں حریم شاہ سے کبھی نہیں ملا ،سینکڑوں لوگ میرے ساتھ تصویریں بناتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی فیملی کو جواب دہ ہوں بلکہ اپنے حلقے کے لوگوں کو بھی جوابدہ ہوں لیکن ایسے اینکر پرسن بغیر سوچے سمجھے خبریں بناتے ہیں اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں ،مجھے لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں ،اب سب کو علیحدہ علیحدہ سٹوری بتاوں کیا ؟۔اینکر پرسن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے مارنا اچھی بات نہیں لیکن یہ ماڈرن سوسائٹی کی بات ہے ہم تو گاؤں میں بڑے ہوئے ہیں۔اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے اس معاملے پر ڈانٹا تو فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تم کیا ہر شادی میں جا کر تھپڑ لگا دیتے ہو؟ میں نے کہا سر اب کیا کروں، وہ خود ملنے آجاتے ہیں۔واضح رہے محسن لغاری کے ببیٹے کی دعوت ولیمہ کے دوران ٹی وی اینکر کے ساتھ جھگڑا ہونے پر وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اینکر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا تھا ۔ جہانگیر ترین، اسحاق خاکورانی اور فواد چوہدری آپس میں بات کر رہے تھے۔ ٹی وی اینکر کے آتے ہی وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔ مذکورہ ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے حریم شاہ سے متعلق ان پر الزام لگایا تھا۔ فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر کو تھپڑمارا جس سے وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ تقریب میں موجود شخیات نے بیچ بچاؤ کرایا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے قبل فیصل آباد میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔