09:59 am
آرمی چیف کے حکم پر بلوچستان کے طبی عملے کیلئے حفاظتی تحفظ کا سامان روانہ

آرمی چیف کے حکم پر بلوچستان کے طبی عملے کیلئے حفاظتی تحفظ کا سامان روانہ

09:59 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر پاک فوج نے بلوچستان میں طبی عملے کی مدد کے لیے حفاظتی تحفظ کے آلات سمیت طبی سامان روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ آر می چیف کے احکامات پر بلوچستان میں کووڈ 19 کے خلاف موثر لڑائی لڑنے والے میڈیکل اسٹاف کی مدد کے لیے حفاظتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) سمیت طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ
کے لیے روانہ کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اس جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام/ حکومتیں اس عالمی وبا سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت درکار وسائل کے کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبر اور ثابت قدمی سے کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا وائرس سے تحفظ کی کٹس فراہم نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا، جہاں پولیس کی جانب سے ان ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں