10:01 am
جراثیم کش اسپرے کرنیوالی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

جراثیم کش اسپرے کرنیوالی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی

10:01 am

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش اسپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی۔ مسٹ کوئین سے شہر کی بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں  میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کی وباء کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے خود فرنٹ لائین پر نظر آ رہے ہیں 
انکی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر گاڑی تیار کی گئی ہے جیسے مسٹ کوئین کا نام دیا گیا۔اس گاڑی سے شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پرہجوم علاقوں میں سپرے کے لئے 8 ”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں جو مرحلہ وار صوبہ بھر میں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جار ہا ہے، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے جراثیم کش سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو کورونا جیسے عفریت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ اس گاڑی کی تیاری پر پونے دو لاکھ کے قریب خرچہ آ رہا ہے۔