10:23 am
کورونا کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو انتقال کرگئے

کورونا کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو انتقال کرگئے

10:23 am

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرنٹ لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مہلک وائرس کا شکار بن کر خالق حقیقی سے جاملے۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مطابق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کئی دن سے انڈس اسپتال میں
تشویشناک حالت میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے۔پیما کے مطابق ڈاکٹر عبدالقادر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔ڈاکٹر عبدالقادر سومرو فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر تھے جبکہ فلاحی ادارے کے اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) بھی تھے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر دفاع کی فرنٹ لائن ہیں۔مراد علی شاہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ وائرس سے لڑنا ہے۔