03:54 pm
پاکستان کا وہ بڑا صوبہ جس میں اگلے 2ہفتوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے والا ہے

پاکستان کا وہ بڑا صوبہ جس میں اگلے 2ہفتوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے والا ہے

03:54 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا وہ بڑا صوبہ جس میں اگلے 2ہفتوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے والا ہے ، صوبائی وزیر صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔۔۔
پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے والا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیسٹ کی سہولت بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے آئندہ دو ہفتوں میں پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ پر کورونا وارڈ کا افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نےاس موقع پر کہا ہم روزانہ 3 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک ضرور پہنیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں بیڈز مختص کر دیئے، حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ تعداد تبلیغی جماعت کے کارکنوں اور زائرین کی ہے، جو حالات نظر آرہے ہیں اس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہوں، لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں، اپنے بزرگوں کی صحت کے لئے ان سے فاصلہ اختیار کریں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 577نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد 4004 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 429 صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ یکم اپریل سے ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری رہا اور ایک روز میں ریکارڈ 610 کیسز سامنے آئے۔ آج بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے جبکہاسلام آبادمیں مزید ایک موت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2004ہوگئی ہے۔منگل کو صبح کے وقت وزیر صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 95 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی جس کے بعد خیبرپختونخوا کے کیسز کی تعداد 405 سے بڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں مزید ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعدا 83 تک پہنچ گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 16 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔