06:49 pm
 ملک فرار۔۔۔حکومت اور انتظامیہ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

ملک فرار۔۔۔حکومت اور انتظامیہ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

06:49 pm


پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے قریب طورخم بارڈر پر افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے ملک افغانستان فرار ہو گئے۔ افغان شہریوں کی اس بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔طورخم بارڈر یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا سیکیورٹیذرائع کے مطابق خیبر کے قریب واقع
طورخم سرحد پر جمع ہونے والے افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر افغانستان فرار ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر اندراج کیے بغیر افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وفاقی حکومت نے گزشتہ روز طورخم سرحد کو جزوی طور پر بحال کیا تھا، حکومتی پالیسی کے مطابق یومیہ ایک ہزار افغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت تھی۔

تازہ ترین خبریں