07:09 pm
حکمران بوکھلاہٹ کا شکاروکورونا سے زیادہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی قوم کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ،رجیس طاہر

حکمران بوکھلاہٹ کا شکاروکورونا سے زیادہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی قوم کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ،رجیس طاہر

07:09 pm

مانانوالہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد  برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاق میں بیٹھے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں. کورونا سے زیادہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی قوم کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی آٹا چینی ڈاکو وزیراعظم عمران نیازی کے آپنے ہی اے ٹی ایم نکلے ہیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے سزا دینے کی بجائے قلمدان تبدیل کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں .ہر صوبے کی سمت اور طریقہ کار وفاقی حکومت کے اعلانات کے برعکس ہے.پاکستان مسلم
کی تجاویز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا کی تباہ کاریوں میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے.برجیس طاہرنیکہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقاریر سے قوم کے حوصلے بلندہونیکے بجائے مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے. حکومتی نقارچیوں کے اعلانات کے برعکس وزیر اعظم کے کورونا وائرس کے بارے میں تمام تر اعلانات ریت کا ڈھیر ثابت ہو رہے ہیں اور  عملی طور پر کارکردگی صفر ہے .برجیس طاہر نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف ملک کے واحد رہنما ہیں جن کی تجاویز قابل عمل، مثبت اور قوم کے بہترین مفاد میں ہیں اور قوم کی آخری امید کی کرن  میاں شہباز شریف ہیں  لیکن منفی سیاست زدہ حکمران عوام کی بجائے اپنے حواریوں کی پالیسیوں کے ذریعے ملک میں خوف و ہراس کا باعث بن رہے ہیں. ملک کو مصیبت اور آزمائس کے وقت میں میاں محمد نواز شریف اور ان کی بہترین صلاحیتوں کی حامل ٹیم کی رہنمائی کی ضرورت ہے. تحریک انصاف کے حادثاتی حکمران تاریخ سے سبق سیکھنے کی بجائے تاریخ کا تیا پانچا کرنے پر تلے ہوئے ہیں. قوم کو شدت سے میاں محمد نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے جن کی قیادت میں پاکستانی قوم نے ہر مشکل گھڑی کا جوان مردی سے مقابلہ کیا.چوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ نا اہل اور ناتجربہ کار  حکمران مزید تاخیر کئے بغیر میاں محمد شہباز شریف کی کل جماعتی کانفرنس اور اپوزیشن کی مشاورت سے کورونا کے خلاف قومی پالیسی کا اعلان کریں اور ملک میں کورونا کی مزید تباہ کاریوں کا راستہ روکنے کے لئے قومی مفاد میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی تجاویز پر عمل یقینی بنائیں. حکمرانوں نے اگر یک طرفہ فیصلے کرنے ترک نہ کئے تو کورونا کی تباہ کاریوں سے متاثر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی
 

تازہ ترین خبریں