06:19 am
ملک بھر میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ہر طرف چھاپے شروع

ملک بھر میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ہر طرف چھاپے شروع

06:19 am


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے کرونا کے باعث رہا قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، سندھ پنجاب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قیدیوں کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے 184(3)کے تحت قابل سماعت قرار دیتے ہوئے
اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے رہا کیے گئے تمام قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور اٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق سفارشات کو تسلیم کرلیا۔

تازہ ترین خبریں