06:56 am
زلفی بخاری نے جہانگیر ترین کو نکلوانے کیلئے کیا کھچڑی پکائی؟

زلفی بخاری نے جہانگیر ترین کو نکلوانے کیلئے کیا کھچڑی پکائی؟

06:56 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے زلفی بخاری پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا، رہنما تحریکِ انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے، جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے جہانگیر ترین ہار گئے، جہانگیر ترین پھر جیتیں گے،
جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہیں، لگتا ہے دھاندھلی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”جہانگیر ترین، خان صاحب کے سچےساتھی ہیں ،میں جب ہی ٹی آئی میں نہیں تھا تب بھی میں نے ان کے لیے بول پر شو کیا، وہ میرے ساتھ کابینہ کا حصہ رہے،ہم نے خان کا آخری گیند تک ساتھ دینا ہے،ہم بارڈر کھولنے والے نہیں، seal کرنے والے ہیں،جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا”۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” بغلیں بجانے والے تھم جائیں آڈٹ باقی ہے پتہ چلے گا 42 شوگر ملز کس کی ہیں ؟ وہ دونوں اسپتال میں پڑے ہیں جہانگیر ترین کی شوگر مل پر اتنا ہنگامہ، گلے پھاڑنے والے آواز نیچی رکھیں،جو کچھ بھی پھٹے گا آواز آجائے گی آج کی تاریخ تک جہانگیر ترین بے قصور ہیں!”۔

تازہ ترین خبریں