01:45 pm
واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا، وہ میسج کیا تھا ؟ جہانگیر ترین نے اقرار کر لیا

واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا، وہ میسج کیا تھا ؟ جہانگیر ترین نے اقرار کر لیا

01:45 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن نےاسلم فاروق کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اگر اسی طرح سے ہراساں کیا جاتا رہا تو کام کرنا مشکل ہو جائے گا
اور چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کے بعد اسلم فاروق نے چینی بحران پر تحقیقات کرنے والے واجد ضیاء کو واٹس ایپ میسج کیا ، جس میں انہوں نے شوگرڈیلر ایسوسی ایشن کا پیغام پہنچایا اور بتایا کہ اگر شوگر ملز مالکان کو اسی طرح ہراساں کیا گیا تو چینی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ واجد ضیاء نے یہ میسج آگے بھیج دیا۔ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بات بڑھا چڑٖھا کر بتائی گئی ہے۔ جس کے باعث معاملات خراب ہوئے۔ واضح رہے اس سے قبل سیئنر تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ واجد ضیاء کو چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک نہ کرنے کیلئے دھمکی دی گئی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ واجد ضیاء کو کہا گیا کہ وزیراعظم عمران کو جا کر بتا دو اگر تحقیقات کا عمل نہ روکا تو حکومت کو مزید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مارکیٹ سے چینی غائب کر دی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ بھی چینی کی قیمت 100 روپے تک جا سکتی ہے۔ چینی کے بحران پر تحقیقات کرنے والے واجدضیاء نے کسی دباؤ میں آئے بغیر تمام دھمکیاں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان اور واجد ضیاء کے درمیان کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے دھمکیوں کا علم ہونے پر واجد ضیاء کو ہدایت دی کہ آپ اپنا کام بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھیں۔ اس تحقیقات میں اگر میرا کوئی وزیر ، مشیر یا رشتہ دار آتا ہے تو فکر نہ کریں ،حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ چینی میں اس کرپشن کو قانونی شکل دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری