07:03 pm
واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی صرف ایک واٹس ایپ میسج  کیا، مگر وہ میسج کیا تھا، جہانگیر ترین نےآخرکار اقرار کرلیا

واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا، مگر وہ میسج کیا تھا، جہانگیر ترین نےآخرکار اقرار کرلیا

07:03 pm

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن نےاسلم فاروق کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اگر اسی طرح سےہراساں کیا جاتا رہا تو کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اور چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کے بعد اسلم فاروق نے چینی بحران پر تحقیقات کرنے والے واجد ضیاء
کو واٹس ایپ میسج کیا ، جس میں انہوں نے شوگرڈیلر ایسوسی ایشن کا پیغام پہنچایا اور بتایا کہ اگر شوگر ملز مالکان کو اسی طرح ہراساں کیا گیا تو چینی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ واجد ضیاء نے یہ میسج آگے بھیج دیا۔ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بات بڑھا چڑٖھا کر بتائی گئی ہے۔ جس کے باعث معاملات خراب ہوئے۔ واضح رہے اس سے قبل سیئنر تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ واجد ضیاء کو چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک نہ کرنے کیلئے دھمکی دی گئی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ واجد ضیاء کو کہا گیا کہ وزیراعظم عمران کو جا کر بتا دو اگر تحقیقات کا عمل نہ روکا تو حکومت کو مزید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مارکیٹ سے چینی غائب کر دی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ بھی چینی کی قیمت 100 روپے تک جا سکتی ہے۔ چینی کے بحران پر تحقیقات کرنے والے واجدضیاء نے کسی دباؤ میں آئے بغیر تمام دھمکیاں سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان اور واجد ضیاء کے درمیان کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے دھمکیوں کا علم ہونے پر واجد ضیاء کو ہدایت دی کہ آپ اپنا کام بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھیں۔ اس تحقیقات میں اگر میرا کوئی وزیر ، مشیر یا رشتہ دار آتا ہے تو فکر نہ کریں ،حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے، صابر شاکر کا کہنا ہے کہ چینی میں اس کرپشن کو قانونی شکل دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا