05:33 pm
گلگت بلتستان میں دو دن کا کرفیونافذ

گلگت بلتستان میں دو دن کا کرفیونافذ

05:33 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو پیش نظر رکھتے ہوئے مخصوص علاقوں میں حکومتی اقدامات میں تیزی آگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں اس حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دو دن کا کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ کہا گیاہے
کہ منگل کے دن کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے جس کے بعد کیسز کی تعداد 212ہو گئی ہے ۔ گلگت میںکرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد 43جبکہ تین افرادزندگی کی بازی ہار گئے ۔ ان صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈائون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مزید کہا گیا کہ لوگ لاک ڈائون کے باوجود وہ اس پر عملدآمد نہیں کر رہے ، حکومت گلگت بلتستان نے جمعرات اور جمعہ کے روز کرفیو کا فیصلہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں