01:32 pm
دس ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں، فردوس اعوان

دس ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں، فردوس اعوان

01:32 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تنہا ہر شخص کی مشکل کو کم نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ ایسا کر سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا اگر تمام مخیئر حضرات تمام اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ کے ساتھ مل کر کام کرے تو مشکلات کم ہو سکتیں ہیں ۔ ایم ڈی یو ڈٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتی ہوں ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 19 اشیاء سستے
داموں عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلی سٹوز کو عوام کی فلاح کیلئے فنکشنل کریں گے۔اڑھائی ارب کی اشیاء خرید کر عوام کو سستے داموں فروخت کی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں کیش دینے کی سکیم کا آغاز بھی آج سے کر دیا گیا ہے۔ایک خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔ 144 ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہونے جا رہا ہے ، اس پر ان غریبوں کا حق ہے جو غربت کی لائن سے بھی نیچے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کا پلان کیا تھا، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا ہو گا کہ کورونا وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتا، اس کے لئے ہمیں وقت چاہیئے ہو گا۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،ملک بھر میں 17 ہزار مقامات پر پیسوں کی تقسیم ہو گی۔ اس کے علاوہ کل سے لوگوں تک پیسوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد کل ابتدائی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے