04:04 pm
والدین کیلئے خوشخبری،  وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل، مئی   کی  فیس میں 20فیصد  رعایت دینے کی ہدایت

والدین کیلئے خوشخبری، وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل، مئی کی فیس میں 20فیصد رعایت دینے کی ہدایت

04:04 pm

اسلام آباد(آن لائن ) والدین کے لئے خوشخبری،  وفاقی حکومت نے وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل اور مئی کے مہینوں میں 20فیصد فیس کی رعایت دینے کی ہدایت کردی ہے ،پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ حکومت نے وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کردی ہے اس 
سلسلے میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے مراسلہ جاری کر دیامراسلے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے چھٹیوں کے دوران اپریل اورماہ مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے اور تمام نجی ادارے فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کرتے ہوئے پہلے سے جاری چالان واپس لیے جائیں