04:28 pm
وزیراعظم عمران خان  کے اعلان کردہ کنسٹرکشن ریلیف پیکیج کی تفصیلات

وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ کنسٹرکشن ریلیف پیکیج کی تفصیلات

04:28 pm


فیصل آباد  (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ کنسٹرکشن ریلیف پیکج کی تفصیلات کچھ یوں ہیں، پراپرٹی کی خریداری پر نان فائیلر کی پابندی ختم کوئی سوال نہیں ہوگا۔ پہلے مکان کی فروخت پر( CGT )ختم یعنی کوئی ٹیکس نہیں۔ خرید اور فروخت پر ٹیکس کم اور فکس یعنی مختلف ریٹ ٹیکس کی ناسمجھ آنے والے معاملات ختم(فیکس ٹیکس
مناسب اور آسان)۔ کنسٹرکشن میں استعمال تمام ایٹم پر(ود ہولڈنگ ٹیکس)ختم علاوہ سیمنٹ وسریایعنی تعمیراتی سامان کے ریٹ کم مکان,بلڈنگ بنانے میں آسانی۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس میں کمی سٹامپ ڈیوٹی ٹیکس میں 3فیصد کمی یعنی 500 گز پلاٹ کے خریدار اگر پہلے ٹرانسفر خرچہ ٹوٹل 5 لاکھ تھا اب تقریبا 2لاکھ ہو گا۔ رئیل اسٹیٹ وکنسٹرکشن کو صنعت (انڈسٹری) کا درجہ ملا بورڈ تشکیل ہو گا یعنی اب رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز باقی ملکی صنعت کی طرح حکومتی سطح بجٹ باقی حکومتی کاروباری معاملات میں اسٹیک ہولڈر ہو گئی۔ رئیل اسٹیٹ وکنسٹرکشن سے وابسطہ قانونی معاملات کے لیے الگ سول بینچ تشکیل دیا جائے گا یعنی قانونی پیچیدہ معاملات بہتر اور آسان انصاف پر مبنی جلد حل ہونگے۔ سرکاری ادارہ نقشہ، مختلف NOC, NDC سے صرف اور صرف 45 دن میں کلیئر کرانے کے پابند ہوں گے، ون ونڈو آپریشن کی ہدایت اور اس کے علاوہ بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔