04:30 pm
حکومت نے جاگیرداروں اور شوگرملز مالکان کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے ، سینیٹر سراج الحق

حکومت نے جاگیرداروں اور شوگرملز مالکان کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے ، سینیٹر سراج الحق

04:30 pm


 لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے جاگیرداروں اور شوگرملز مالکان کو شوگر میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے ۔ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کے عوا م سے چینی کی مد میں 85 ارب روپے ناجائز منافع کمایا گیا جس میںسے 76 ارب روپے سے زائد قومی خزانے کے بجائے شوگر ٹائیگرز کی جیبوں میںگئے ہیں ۔انصاف کا تقاضا ہے کہ ان سرمایہ داروں ، جاگیرداروں سے سبسڈی واپس لے کرغریب عوام کو دوائیوں ، سستا
علاج اور کھانے پینے کی اشیاء میںسبسڈی دے دیں ۔ حکومت اپنی سوچ تبدیل کرے اور سرمایہ داروں کونوازنے کے بجائے غریب لوگوں کے مسائل حل کرے ۔ خوف اور بھوک نے غریب عوام کے گھروں میںڈیرے ڈال دیے ہیں ۔حکومت بیرونی امداد کا انتظار نہ کرے اور 12 سو ارب روپے کا جو اعلان کیاہے وہ فوری طور پر عوام میںتقسیم کرے ۔ موجودہ صورت حال میںفرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز ، پولیس جوان ، الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں اور میڈیا کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجو ایمانی جذبے کے ساتھ میدان میںمصروف عمل ہیںاور جرات اور بہادری سے وباء کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پولیس سروسز ہسپتال پشاور کے دورے اور الخدمت ہسپتال نشترآباد میںکورونا اسپیشل کیئر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع ، صدر الخدمت فائونڈیشن کے پی خالد وقاص چمکنی ، امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، صدر الخدمت فائونڈیشن پشاور ارباب عبدالحسیب ،معروف سرجن ڈاکٹر عبدالمالک ، ڈاکٹر اقتدار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم ایس پولیس سروسز ہسپتال ڈاکٹر فخرالدین اور ڈاکٹر نصیر الدین نے ہسپتال پہنچنے پرسراج الحق کا استقبال کیااور کورونا کے مریضوں کے متعلق بریفنگ دی ۔ ایم ایس نے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کے لیے تین وقت کے کھانے کی فراہمی پر الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر ز اور میڈیکل سٹاف قومی ہیرو کے طور پر سامنے آئے ہیں، ہم قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن نے اپنے ہسپتال ، آغوش ہومز ، ایمبولنس سروسز اور رضاکاروں کے خدمات حکومت کو پیش کرکے مثال قائم کی ہے ۔ پوری دنیا کورونا وباء سے پریشان ہے اس کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن فرقہ واریت، لسانیت، برادری ازم سے بالا تر ہوکرلاک ڈائون کے ا س دور میں خدمت کے جذبے کے تحت کام کررہی ہیں اور لوگوں کے گھروں تک امداد پہنچائی جارہی ہے کیونکہ حکومتی ریلیف پیکیج کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچا۔انہوںنے کہاکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے جماعت اسلامی نے اس موقع پر عوام کو تنہا و لاوارث نہیں چھوڑا اور الخدمت فائو نڈیشن کراچی سے لے کر چترال تک عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔