04:57 pm
سارک سیکریٹریٹ کے تحت نہ ہونے پر بھارت کے زیراہتمام تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت

سارک سیکریٹریٹ کے تحت نہ ہونے پر بھارت کے زیراہتمام تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت

04:57 pm


اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے متعلق تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کے بارے میں  جاری  بیان میں کہاہے کہ  بانی رکن کے طور پر پاکستان سمجھتا ہے کہ سارک علاقائی تعاون ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔  کورونا وائرس کی عالمی وبائ� کے پیش نظر ہنگامی صورتحال اور اس کے سماجی واقتصادی طورپر مرتب ہونے والے وسیع منفی اثرات کے باعث تنظیم کے سیکریٹریٹ کا کردار مزید نمایاں ہوجاتا ہے۔ 
دیگر علاقائی اور عالمی تنظیموں کی طرح سارک سیکریٹریٹ کا بھی اجلاس بلانے کا ادارہ جاتی پلیٹ فارم، پیش رفت پر نظر رکھنے اور، ضروری اشتراک عمل کے لئے معاون نظام موجود ہے۔ آج کی تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس کی طرح کی سرگرمی اسی صورت میں موثر ہوسکتی ہے جب اس سرگرمی کی قیادت سارک سیکریٹریٹ انجام دے۔ چونکہ سارک سیکریٹریٹ آج کی وڈیو کانفرنس کا حصہ نہیں تھا لہذا پاکستان نے اس میں شرکت نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سارک عمل کو آگے برھانے کے لئے سارک سیکریٹریٹ کو اس قابل بنانا ہوگا کہ سارک کے زیر اہتمام کسی بھی تقریب یا سرگرمی کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرسکے۔ ایک ایسے وقت میں جب خطہ ایک غیرمعمولی خطرے سے دوچار ہے تمام دستیاب ادارہ جاتی انتظامات کو بھرپور طورپر بروئے کار لایاجائے۔