07:01 am
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

07:01 am

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے ان بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال visibility of moon کی بنیاد پر ہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاندجمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان المعظم کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔اس روز پاکستان میں 29ویں شعبان ہوگی اس حوالے سے پاکستان کے ممتاز سائنسدان اور جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے “ایکسپریس” 
کو دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش اور اس کی رویت کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کا چاند اس سال جمعرات 23 اپریل 2020 کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہو گا واضح رہے کہ اس روز پاکستان میں 29 ویں شعبان ہوگی انھوں نے بتایا کہ اسی روز 23 اپریل کی شام یہ چاند دنیا میں کسی مقام سے نہیں دیکھا جا سکتا کراچی میں اس شام جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے اور 32 منٹ ہوگی اور افق سے بلندی صرف 5 ڈگری سے بھی کم ہو گی۔اور کراچی کے افق پر23 اپریل بمطابق 29 ویں شعبان المعظم کو یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 18 منٹ سے بھی کم وقت تک افق پر رہے گا افق پر 5 ڈگری بلندی کے ساتھ محض 18 منٹ تک چاند کی موجودگی کے سبب اسے دوربین سے بھی نہیں دیکھاجاسکتا واضح رہے کہ افق پر 8 ڈگری سے کم پر چاند کی رویت کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں جبکہ 8 ڈگری پر بھی چاند کی رویت کے امکانات انتہائی محدود ہوتے ہیں علاوہ ازیں ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق جمعہ 24 اپریل کی شام رمضان کا چاند پوری دنیا سے دیکھا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے