05:30 pm
حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کیا کررہی ہے، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی اقدامات پر ازخود نوٹس لے لیا جو کہ ان کا پہلا از خود نوٹس ہے۔خیال رہے کہ جسٹس گلزار احمد نے 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور یہ 4 مہینے بعد ان کا پہلا ازخود نوٹس ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد 
نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور چیف سیکرٹری اسلام آباد کو نوٹسز جاری کردیے۔اعلیٰ عدالت کی جانب سے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جن میں پوچھا گیا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اور اسپتالوں میں کیا سہولیات ہیں؟چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس پر 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے علاوہ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 68 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4600 سے زائد زیر علاج ہیں۔بلوچستان اور دیگر صوبوں کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی حفاظتی کٹس نہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں عائد جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

پشاور، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

آزادکشمیر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پھر سے بغل گیر

خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

بلوچستان ہائیکورٹ کا خواتین کے وراثتی حق کو محفوظ بنانے پر زور

 بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیابنی؟ جانیں

چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں 