07:31 pm
شہریار آفریدی کو نارکو ٹکس کاقلمدان واپس دے دیا

شہریار آفریدی کو نارکو ٹکس کاقلمدان واپس دے دیا

07:31 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے،شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیتے ہوئے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس دے دیا ہے۔شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہے جن سے وزیراعظم عمران خان نے8 اپریل کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔تاہم اب وزیراعظم نے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی
کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس دے دیا ہے۔کابینہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار آفریدی ایک بار پھر بطور وزیر مملکت ناکوٹکس کنٹرول ذمہ داریاں انجام دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم ایکشن میں آئے تھے اور جہانگیر ترین سے عہدہ لے لیا تھا جبکہ خسرو بختیار کی وزارت تبدیل، رزاق داد سے 2 عہدے لے لیے اور حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کردی تھی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا تھا تاہم آج وزیراعظم نے اپنا یہ فیصلہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے۔قبل ازیں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے وزارت صنعت کا قلمدان واپس لیکر حماد اظہر کو دیدیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سربراہی سے بھی ہٹادیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد الرزاق داؤد کو چینی کی برآمد کی اجازت دینے اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ نہ روکنے پر ہٹایا گیا تاہم انھیں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی