11:14 am
چوبیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کراچی کے 2 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن

کراچی(نیوز ڈیسک) عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4700سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 69 سے تجاوز کر گئی ہے۔جن علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ مریض سامنے آتے ہیں، حکومت کی جانب سے انہیں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جاتا ہے۔ 
اسی دوران کراچی کے 2 علاقوں میں 24 مریضوں کی تصدیق کے بعد انہیں سیل کر دیا گیاہے۔علاقوں میں گلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی شامل ہیں جہاں کورونا وائرس کی مریضوں کی تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے بعد علاقے کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے ۔کچھ دن قبل گلستان سوسائٹی میں ہی ایک گھر کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایک گلی کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد مکمل علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کشمنر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد جراثیم کش سپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈپٹی کشمنر ملیرنے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو علاقے میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی میں 24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور محکمہ صحت کی رپورٹ کے بعد دونوں علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔یاد رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کیسزکے بعد اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے، اس سلسلے میں اگر کسی علاقے میں کیسز کی تعدادزیادہ ہوتی ہے تو وہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد : شدید بارشوں کے باعث ای الیون میں سیلابی صورتحال، ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

ریاست دشمن بیانیے کے باعث(ن)لیگ کو کشمیر میں شکست ہوئی،فرخ حبیب

عمران خان شہبازشریف سے معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے ماں اور بچہ ڈوب کر جاں بحق

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کی ایماء پر چوہدری یاسین کے گھر کا محاصرہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری

جمشید دستی نے پشاور میں نکاح کرلیا۔۔۔!!! لڑکی کون ،کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہے ؟ جانیں 

بجلی صارفین کیلئے ریلیف ۔۔۔!!! مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ