05:43 pm
وزیراعظم عمران خان نے بے روزگارمزدوروں کیلئے نوکریوں کے دروازے کھول دیئے

وزیراعظم عمران خان نے بے روزگارمزدوروں کیلئے نوکریوں کے دروازے کھول دیئے

05:43 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں میں بےروزگار مزدوروں کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہزاروں افراد کو فوری روزگار فراہم کر دیا ہے۔گرین جاب فائٹنگ کورونا منصوبے کے تحت درخت لگانے پر روزانہ معاوضہ ملنے لگ گیا ہے۔وزیر اعظم کے
مشیر ملک امین اسلم نے 65 ہزار افراد کو فوری روزگار فراہم کر دیا ہے۔چاروں صوبوں میں مزدورں کی درخت لگا کر روزانہ 800 روپے تک آمدن شروع ہوگئی ہے۔منصوبے کے تحت خواتین کو بھی گھروں کے قریب ترین روزگار فراہم کردیا گیا۔پنجاب میں اس منصوبے کے تحت 18 ہزار، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔سندھ میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت 12 ہزار اور بلوچستان میں 4 ہزار افراد کو ڈیلی ویجز نوکریاں مل گئیں۔آزاد کشمیر میں بھی اس منصوبے کے تحت ساڑھے 8 ہزار اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار افراد کو روزگار دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی معیشت کا پہیہ جام ہے اور دیۃاڑی دار مزدوروں کو اس صورت حال میں روزی روٹی کمانے کے لیے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں