05:57 pm
کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضافہ،کیسز کی شرح کس حد تک بڑھ گئی؟

کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضافہ،کیسز کی شرح کس حد تک بڑھ گئی؟

05:57 pm

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد بھی موثر انداز میں نہیں ہو سکا جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں کورونا کی عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کو دو ہفتے سے زائد گزر چکے ہیں۔لاک ڈاؤن سے جو عام افراد کی روزمرہ زندگی کے معمولات متاثر ہوئے ہیں وہاں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بند ہونے
سے لوگ کوڑی کے محتاج ہو رہے ہیں۔غریب اور متوسط طبقہ بھی فاقہ کشی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔اس صورتحال سے منافع خوروں نے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔عوام کو اشیائے خورد نوش مہنگی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں اور ان کو روکنے والا کوئی حکومتی نظام فعال نظر نہیں آرہا۔جن دکانوں یا کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، سماجی دوری کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل نظر آنہیں آتا۔لوگ گھروں میں رہنے کی بجائے باہر گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود شہر کی اہم شاہراہوں پر رکشے رواں دواں ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں لگا کر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے نا کے لگائے تاکہ لوگ گھروں پر رہیں۔لیکن اب تازہ صورتحال اس کے برعکس ہے اور بظاہر نرمی برتی جارہی ہے۔ جس کا فائدہ عوام نے اٹھایا ہے۔سڑکوں پر معمول سے زیادہ گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی پر بھی عملدرآمد نظر نہیں آرہا۔عوام بھی گھروں سے باہر ہے جس وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل تو کررہی ہے لیکن لاک ڈان کے سبب فاقہ کشی اور غربت سے تنگ عوام کو راشن کی فراہمی کے لیے کوئی موثر حکمت عملی مرتب کرنے میں تاحال کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے سختی کی بجائے اب کچھ نرمی برتی جارہی ہے۔اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو لاک ڈاؤن کے نتائج کا حصول کامیابی کی بجائے ناکامی کی طرف گامزن ہوجائے گا اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔جبکہ کرونا پر کنٹرول پانا بھی نا ممکن ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے