06:51 pm
 نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےجہانگیر خان ترین کے معاملے پر بھی چپ توڑ دی

نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےجہانگیر خان ترین کے معاملے پر بھی چپ توڑ دی

06:51 pm

کراچی (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین کے ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد آخر کار تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی بول پڑے ، ان کیساتھ گزرے وقت اور ان کی خدمات گنوادیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ” جہانگیر ترین کا مؤقف ان شا اللہ درست ثابت ہوگا، سب کچھ سامنے آجائے گا، نوکر شاہی بربادی پر تلی ہوئی ہے، عمران خان نے بہت محنت کی ہے ، یہ محنت برباد نہیں ہوگی، ٹیم کو بہتر بنانا ہوگا کئی کھلاڑی
باہر ہیں اور اناڑی اندر ہیں “.ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کاکہناتھاکہ “جس کا مقصد ملک میں دیہی سطح پر مالیات میں موجود مسائل کو حل کرنا تھا۔ ان کا سیاسی کیریئر جب شرو ع ہوتا ہے تو وہ 2002 میں پہلی مرتبہ این اے 195سے وہ رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت اور معاشرتی سیکٹر میں نئے اقدامات مقرر ہوئے۔ اس دو کامیاب سالوں میں بہت ساری پالیسیاں بنائی گئیں اور جہانگیر خان ترین صاحب 2004 میں اور عین اسی وقت 2004 میں مَیں بھی وزارت میں شامل ہوا۔ جہانگیر صاحب سینئر وزیر تھے،انہیں وفاقی وزیر برائے صنعت اور پیداواری اور خصوصی اقدامات کا عہدہ دیا گیا اور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امورتھا۔ تو ہم ایک ساتھ کیبنٹ میں تھے لیکن یہ مجھ سے بہت سینئر تھے، میں نے ان سے بہت سیکھا، بہت جانا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین عظیم انسان ہیں ایک بہت بڑی شخصیت ہیں، اس کے بعد لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کو گراس روٹس پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں نکاسی آب، پینے کا پانی، نیشنل رولر سپورٹ پروگرام اور پنجاب رولر سپورٹ پروگرام بھی انہوں نے شروع کیا، ان کا پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ، اور کونسلنگ کے بھی بانی اراکین میں شمار ہوتا ہے۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن انہوں نے شروع کی۔عامر لیاقت کا کہناتھاکہ یہ میں سب باتیں اس لیے بتارہا ہوں کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کی برائیاں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن اچھائیاں کیا کیا ہیں، کوئی نہیں بتاتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انہوں نے من وعن تسلیم کیا۔

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے