07:23 pm
 خواجہ برادران کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی،جانیں

خواجہ برادران کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی،جانیں

07:23 pm


لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے ،ا س موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب کیس میں رہائی پر مبارکباد دی ،کورونا سےبچاؤ،تدارک کیلئےتمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پرخواجہ برادران کی پرویزالٰہی کو مبارکباد دی۔
خواجہ برادران کی رہائش گا ہ پر ہونیوالی ملاقات میں خواجہ برادران نے چودھری پرویزکو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،انسانیت تقاصا کرتی ہے کہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان،انکے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا،اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔خواجہ برادران نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں