09:41 pm
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد4970 تک پہنچ گئی، 77مریض جان کی بازی ہار گئے ، 762مریض مکمل صحتیاب

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد4970 تک پہنچ گئی، 77مریض جان کی بازی ہار گئے ، 762مریض مکمل صحتیاب

09:41 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعدا د4970 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 182 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر762 مریض مکمل صحتیاب اور77 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، کل کیسز میں 52 فیصد دیگرممالک سے آئے اور 48 فیصد مقامی مریض ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا 
مریضوں سے متعلق تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں اب تک57 ہزار836 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار457 کیسزرپورٹ ہوئے۔ جن میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کنفرم 182 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد4970 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کسیز میں پنجاب میں سب سے زیادہ 2414 کیسز اور سندھ میں 1318 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ 656، بلوچستان سے220 جبکہ اسلام آباد سے113 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 215 اور آزاد کشمیر 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ50 افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ مجموعی طور پر52 فیصد کیسز دیگرممالک سے آئےاور48 فیصد لوگوں میں مقامی سطح پر وائرس پھیلا۔ اسی طرح اب تک 762 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ مجموعی طور پر77 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انتقال کرنے والوں میں سندھ 28، پنجاب 19، خیبرپختونخواہ 25، گلگلت 3، بلوچستان میں1، اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں آج کورونا کے مزید 18 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جن کے بعد گلگت میں ایکٹو کورونا مریضوں کی تعداد 67 رہ گئی ہے۔ اسی طرح دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات واقع رپورٹ ہوئی ہیں. پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے جن میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد3ہزار968ہے۔ 45 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ملک میں753 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 72 کی جانیں جاچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری