10:14 pm
وبا سے پاکستان کی معیشت کو معجزاتی فائدہ ہوگا ،ماہرین معاشیات نے کیاکہہ دیا ، جانیں

وبا سے پاکستان کی معیشت کو معجزاتی فائدہ ہوگا ،ماہرین معاشیات نے کیاکہہ دیا ، جانیں

10:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وبا سے پاکستان کی معیشت کو معجزاتی فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کو اس وقت بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا بہترین موقع آگیا ہے، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت ایسا لگ تو رہا ہے کہ ہمارا پورا ملک ایک بحران کا شکار ہے۔ لیکن اس بحران کے اندر اللہ نے پاکستان کے لئے راہ نجات بھی رکھی ہے۔گزشتہ کچھ سالوں
سے پاکستان کو معاشی طور پر عالمی طاقتوں نے جس طرح جکڑا ہوا تھا اور وہ اپنی مرضی کی ہر چیز پاکستان سے کروا رہے تھے۔اس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ پاکستان کی عوام اور کاروبار کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ہر وہ چیز کروائی جس کے براہ راست منفی اثرات اس ملک پر پڑھ سکتے تھے۔ اگر اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے جائیں تو آپ سے دادا تک کے زمانے کی تفصیلات مانگی جارہی تھی۔ جو اکاؤنٹ دو گھنٹے میں کھلتا تھا وہ بیس دن میں نہیں کھل پا رہا تھا۔اسی طرح بینک کا اکاونٹ کھولنے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف نے یہ بھی کہا کہ سناروں کا کام کام بند کر دیں اور ریئل اسٹیٹ والوں سے بھی پوچھ گچھ کریں۔ آئی ایم ایف نے ہم سے ٹیکس کی شرح، شرح سود اور روپے کی قدر سمیت ہر شرط منوائی۔لیکن اب ان تمام معاملات میں ہمیں ڈھیل ملنا شروع ہوگئی ہے۔ایف اے ٹی ایف سے ہمیں پانچ ماہ کی توسیع ملی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی ریلیف دیا۔خیال رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید امداد ملنے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری کا امکان ہے ،اضافی فنڈز ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں دیئے جائیں گے ،پاکستان نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اضافہ فنڈز کی درخواست دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری