12:07 pm
پنجاب کےوہ10 اضلاع جہاںکورونا کا ایک بھی کیس نہیں

پنجاب کےوہ10 اضلاع جہاںکورونا کا ایک بھی کیس نہیں

12:07 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے پر غور کیا ہے، اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں، پنجاب کے10 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں، اس لیے فی الحال ٹرانسپورٹ نہ کھولنے پر بھی غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل 
عامر مجید، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان اور آئی جی شعیب دستگیر سمیت اعلٰی حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے کاوشیں مزید تیز کرنے، پنجاب میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے سمیت پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف، پاک فوج، رینجرز، پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں لاہور میں چھوٹے دوکانداروں اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کو بھی اجازت دینے کی تجویز پرغور کیا گیا۔ اس پر تجویز پیش کی گئی کہ پنجاب کے10 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ہے اس لیے فی الحال ٹرانسپورٹ نہ کھولی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ20 اپریل تک پنجاب میں روزانہ5 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کلیئرہونے تک سیل رکھا جائے گا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ایپکس کمیٹی کی تجاویز پرحتمی فیصلہ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔ دوسری جانب وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں پنجاب میں کورونا کی صورتحال سامنے رکھی جائے گی۔اس وقت پنجاب میں کل کیسز 2 ہزار410 ہیں، ان میں1528 مریض قرنطینہ میں ہیں۔باقی 882 مریضوں میں سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں۔ لاہور کے بعد پھر گجرات اور گوجرانوالہ ہے۔ اس کے بعد جہلم اور پھر راولپنڈی ہے۔یہ ساری جی ٹی روڈ بیلٹ ہے، اس لیے لاک ڈاؤن میں نرمی لانا نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کچھ ایریاز جیسے لیہ میں ایک دو کیسز ہیں۔ ہمارے ہاں ٹیسٹنگ بھی بڑے نمبرز میں ہورہی ہے، پنجاب میں 34 ہزار ٹیسٹ ہوچکے ہیں کل تک 36 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ تک چلے جائیں گے۔اگر ٹیسٹ نمبرز کو جنوبی ایشیاء کے ممالک سے موازنہ کریں تو پاکستان میں ٹیسٹنگ کے نمبرز زیادہ ہیں۔اس وقت پنجاب میں مریضوں کی صورتحال بڑی حوصلہ افزا ہے، جیسا کہ اگر2 ہزار410 ہیں تو ان میں200 سے زیادہ صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔ صرف 9 مریض تشویشناک ہیں، اموات 21 ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے