01:59 pm
لاک ڈائون میں 24اپریل تک توسیع ؟حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

لاک ڈائون میں 24اپریل تک توسیع ؟حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

01:59 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے جس میں کورکمانڈرلاہور، ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شریک ہوئے اجلاس میں شرکا نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع پرغور کیا ہے۔ صوبے میں لاک ڈاؤں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونےکاامکان ہے۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت
برداشت نہیں کی جائے گی۔ کور کمانڈر لاہور نے حفاظتی اقدامات ودیگر امور پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 216 علاقے سیل کردیے گئے، پنجاب کے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا ہے کہ صوبے کے 216 علاقے سیل کرکے انہیں ہاٹ سپاٹ ایریاز قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کلسٹر لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 ایریاز کو ’ڈی سیل‘ کیا جا چکا ہے۔ ’ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔‘ انھوں نے کہا ہے کہ جزوی اور ہدف کے مطابق لاک ڈاؤن سے معمولاتِ زندگی کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے آئندہ تین سے چار ہفتوں کو اہم قرار دیا ہے اور عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی گزارش کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 مزید مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 14مزید اموات سے کل تعداد 86 ہوگئی ہے جبکہ 1026 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انتقال کرنے والوں میں سندھ 28، پنجاب 19، خیبرپختونخواہ 25، گلگلت 3، بلوچستان میں1، اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں اب تک57 ہزار836 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے سے ہی مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زیر علاج کورونا وائرس کے 1026 مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا