09:40 pm
جہانگیر ترین نے سچ کہا کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں ہماری پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، پی ٹی آئی کا ایک اور عہدیداربول پڑا

جہانگیر ترین نے سچ کہا کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں ہماری پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، پی ٹی آئی کا ایک اور عہدیداربول پڑا

09:40 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے 2013 کے الیکشن کے حوالے سے جہانگیر ترین کے بیان پر کہا کہ ان کی باتوں سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے۔ جیو نیوز کے پروگروام میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ولید اقبال اور سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی نے جہانگیر ترین کے حالیہ بیان پر اظہار خیال کیا۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیان سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے، 
ان کی یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، دھاندلی ہوئی لیکن کس حد تک اس پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی نہ بھی ہوتی تو حکومت پھر بھی نہیں بنا سکتے تھے لیکن اپوزیشن کی بڑی پارٹی بن جاتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، عمران خان نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کی وہاں الیکشن کالعدم ہوئے، جوڈیشل کمیشن میں 40 سے 50 سیٹیں مشکوک بنا دیتے تو پورے الیکشن کالعدم ہو جاتے۔سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ ٹکٹ اس کو ملے گا جو الیکشن جیت بھی سکتا ہو، سیاسی پارٹی الیکشن جیتنے کے لیے ہی بنائی جاتی ہے، ساری عمر جیت نہ سکیں تو کیا فائدہ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مشن پر سمجھوتہ نہ کریں تو فیصلوں میں تبدیلی کوئی برائی نہیں اس لیے دھرنا بالکل درست تھا، پی ٹی آئی نے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا تھا مگر اپوزیشن نے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا لیکن موثر احتجاج نہیں کر سکی۔ادھر سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی نے اظہار خیال کیا کہ مئی 2013 کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کا انتخاب بہت برا تھا، عمران خان نے ریویو کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا لیکن عمل درآمد نہیں کیا، وہ پارٹی کے اہم عہدوں پر الیکشن کرانے پر تیار نہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لوگوں کو بلینک ٹکٹس بھی دیئے، لوگوں کو شکایت تھی کہ عمران خان باتیں مان جاتے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں کرتے، شنوائی نہیں ہوئی تو سوچا پی ٹی آئی میں رہنا وقت ضائع کرنا ہے۔تسنیم نورانی نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کرپشن کے ٹھوس ثبوت کسی نے پیش نہیں کیے تھے، پی ٹی آئی حقیقی پارٹی الیکشن نہیں کرائے تو اس میں اور دیگر جماعتوں میں کوئی فرق نہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2013 کے الیکشن تو ہم بری طرح ہارے تھے جب کہ 66 فیصد حلقوں میں پی ٹی آئی امیدواروں کو 20 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے تھے۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان